Home sticky post 2 حکومت تعلیم کے نظام کو موثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم

حکومت تعلیم کے نظام کو موثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعلیم و تربیت کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں تعلیم، تربیت اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عالمی یوم تعلیم پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ (آج )ہفتہ کو عالمی یوم تعلیم پر پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر بھرپور انداز میں دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے تعلیم و تربیت سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر تمام عوام، طلباء و طالبات، اساتذہ،والدین، معلمین اور محققین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ملک بھر میں تعلیم و تربیت اور علم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رواں سال یہ عالمی دن ’’تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں نوجوانوں کی طاقت‘‘کے نہایت موزوں عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔ یہ عنوان ہمارے دور میں نوجوان طبقہ کی نظام تعلیم میں بطور ایک فعال شراکت دار ہونے کی ترجمانی کرتا ہے، ایسا نظام تعلیم جو عصر حاضر، جدت اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ، جامع اور موثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اورجدت آموز امنگیں یقینی طور پر نظام تعلیم کی درست سمت میں ترقی کا باعث بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باصلاحیت نوجوان آبادی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، ان کو تعلیم و تربیت، معیاری استعدار کار اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کا آئین بالخصوص آرٹیکل 25-اے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تعلیم کے فروغ اور اصلاحات سے متعلق رہنمائی کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر کی باہم منسلک اور ٹیکنالوجی سے مزین دنیا میں علم و تعلیم کے موجودہ طریق میں تنقیدی سوچ، جدت، ڈیجیٹل مہارت، اخلاقی اقدار اور عملی صلاحیتوں کو جذب کرنے میں ہی انفرادی اور قومی فلاح و ترقی کا راز پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تعلیم کے نظام کو موثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اعلیٰ تعلیم اور مہارتوں کے فروغ پر مختلف پروگرامز کے ذریعے خصوصی توجہ دے رہی ہے، ان پروگرامز میں اعلیٰ تعلیم کے لئے توسیع شدہ وظائف، میرٹ کی بنیاد پر مالی معاونت اور وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم شامل ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...