Home sticky post 4 بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ مل سکی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ مل سکی

Share
Share

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ مل سکی۔
اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔
سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔
سلمان اکرم راجہ نے گیٹ پانچ پر عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلر صاحب آپ نمبر پورے کر رہے ہیں، ہم دو افراد کو روک رہے ہیں، آپ پہلے مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔
جیلر نے کہا کہ ہم پہلے ان کو اندر بھیجتے ہیں پھر جو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی برا منائیں گے۔
خیال رہے کہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

جنگ نہیں چاہتے، اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر...

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام، ٹیکس استثنیٰ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، محمد اورنگزیب

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی...

ہمیں باہر سے نہیں پہلے اندر سے خطرہ ہے،ملک کو اندر سے مضبوط کریں، علیمہ خان

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا...