Home sticky post 3 کزن سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا

کزن سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنادی گئی۔
عدالت نے مجرم کو 6 لاکھ روپے جرمانے، بلیک میل کر کے بھتہ لینے پر مزید 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانیکی سزا بھی سنائی۔ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا باسط علیم نے سنایا۔
اس واقعے کا مقدمہ گزشتہ سال 24 مئی کو تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو سزا ملنا انصاف کی فتح ہے۔
یاد رہے کہ مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی کزن کے گھر رہنے آیا تھا جہاں اس نے خاتون کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بلیک میل کرتا رہا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...