Home Uncategorized ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کے نسخوں کو آگ لگا دی گئی

ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کے نسخوں کو آگ لگا دی گئی

Share
Share

کوپن ہیگن: سویڈن کے بعد ڈینمارک کے دارالحکومت میں بھی عراقی سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 مظاہرین نے قرآن مجید کے نسخے کو آگ لگا دی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘Danish Patriots’ نامی انتہائی دائیں بازو گروپ سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے قرآن مجید کو پیروں سے روندا اور پھر اسے زمین پر پڑے عراقی پرچم کے پاس جلا دیا۔

واقعے کے فوراً بعد عراق کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین میں شامل ممالک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ نام نہاد آزادی اظہار اور مظاہرے کے حقوق پر جلد از جلد نظر ثانی کی جائے۔

اس سے قبل قوم پرست ڈینش پیٹریاٹس نے گزشتہ ہفتے اسی طرح کا مظاہرہ کیا تھا جس میں فیس بک پر مقدس کتاب کو جلانے کو براہِ راست دکھایا گیا تھا۔ جس کے بعد ڈینمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے اس کی ’احمقانہ‘ فعل کے طور پر مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ دوسروں کے مذہب کی توہین کرنا ایک شرمناک عمل ہے تاہم یہ کوئی جرم نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ڈینمارک میں اس سے قبل بھی قرآن پاک کو جلانے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس پر مقامی حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں ہے۔ جبکہ چند دنوں قبل سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی اجازت ملنے کے بعد قرآن نذر آتش کیا گیا تھا جس پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو بےدخل کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...