Home سیاست ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی،آرمی چیف

ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی،آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے. ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی. پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا۔

خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار نے شرکاءِ تقریب سے اہم گفتگو کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے. فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے. ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا. پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے. اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے. ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی. پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا انشااللہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے. سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے۔

آرمی چیف نے شرکاءِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھا کہ

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...