Home سیاست کور کمانڈرہاوس حملہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی طلبی

کور کمانڈرہاوس حملہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی طلبی

Share
Share

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف سمیت 5 ملزمان کی کور کمانڈرہاوس حملہ کیس میں طلبی، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی طرف سے طلبی کی گئی ہے۔

جے آئی ٹی کی طرف سے جاری سمن میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، حماد اظہر، حسان نیازی اور مراد سعید کوطلب کیا گیاہے۔

ملزمان کوتھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش میں پیش ہونے کےلئے کہاگیاہے، قتل، اقدام قتل، توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ10مئی کو درج ہوا تھا۔

سمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایس پی سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں۔

سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو آج شام 7 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

مظاہرین نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی کور کمانڈرہاوس حملہ کیس میں طلبی کی گئی ہے ۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...