Home تازہ ترین سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب

سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب

Share
Share

اسلام آباد:سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوٴس میں ہوگا۔

مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا سمیت 25 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیر اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا، اجلاس دو مئی کو ہون تھا تاہم حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، سی سی آئی میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ سندھ کی طرف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم کی بات چیت کے تحت فیصلہ ہوگا اور کینالوں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہوزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جب بلایا جائے گا تو فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج ،2مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات...

شہباز شریف ایک بزدل وزیراعظم ہیں، عمر ایوب

راولپنڈی :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کہنا...

بجلی صارفین کے لئے خوشخبری، ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کاامکان

اسلام آباد:بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جبکہ ماہانہ...