Home سیاست حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اختیارعدالت میں چیلنج

حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اختیارعدالت میں چیلنج

Share
Share

لاہور: حکومت کی جانب سے حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے۔

حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے اختیار کے خلاف شہری فہد شبیر نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں حساس ادارے کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے، پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے۔

آئین پاکستان شہریوں کو پرائیویسی اور آزادی اظہار رائے کی آزادی فراہم کرتا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق بھی لوگوں کے فون ٹیپ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے، لاہور ہائیکورٹ موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کی کارروائی کو معطل کرے۔

درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کو ہدایت جاری کی جائے کہ پی ٹی اے ایکٹ کے سیکشن 56 کے رولز بنائے جائیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...