Home تازہ ترین عدالت کاعمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

عدالت کاعمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماوٴں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماوٴں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی، جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماوٴں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...