Home sticky post 6 سی پیک اور دیگر منصوبوں سے خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

سی پیک اور دیگر منصوبوں سے خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

Share
Share

اسلام آباد : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستان اور چین کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

دورے کے دوران، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے چین کے مقامی ٹی وی چینل کو ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی تاریخی اہمیت اور باہمی اعتماد پر روشنی ڈالی۔

سیدال خان نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں ۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور عالمی سطح پر ہر اہم فورم پر شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مشکل اور اچھے حالات میں دونوں ممالک نے باہمی احترام اور برادرانہ تعلقات کا مظاہرہ کیا ہے۔

سیدال خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام تعاون کے جذبے سے سرشار ہیں اور پارلیمانی، سفارتی اور عوامی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان میں زلزلوں، سیلاب اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران چین نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جو کہ قابلِ تحسین ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں چین کے اہم کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ سی پیک اور دیگرمنصوبوں سے خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...