Home سیاست سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا،صدر مملکت

سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا،صدر مملکت

Share
Share

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی سے عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے باہمی فائدے کے لئے معیشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا، ملاقات کے موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک بہت ہی عزیز دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک منصوبوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا، پاکستان سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں چین کا تعاون پاکستان کی صنعتی ترقی کے لئے اہم ہو گا، دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے آئی ٹی، تعلیم، صحت، زراعت اور غربت کے خاتمے کے شعبوں میں چینی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان اور چین مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور مختلف فورمز پر تعاون کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...