Home نیوز پاکستان بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ہزار بجلی چور پکڑے گئے

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ہزار بجلی چور پکڑے گئے

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 10 ہزار بجلی چور گرفتار،23 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج،14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں ۔

بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف پاور ڈویژن کی کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے اب تک دس ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 23 ہزار 152 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں۔

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کرکے 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 9 ہزار 564 ایف آئی آرز درج ہوئی۔ حیکسو میں دو ارب 69 کروڑ، پیسکو میں دو ارب 42 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...