Home sticky post کرکٹر حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات

کرکٹر حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات

Share
Share

اسلام آباد:قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے مُلاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا کو چکما دے کر بات چیت کیے بغیر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے کرکٹر حارث رؤف کی مُلاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد حارث رؤف میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے، حارث رؤف میڈیا نمائندگان کو چیمبر کے باہر دیکھ کر واپس اندر لوٹ گے تھے۔

ذرائع کے مطابق بیک ڈور سے نکلنے سے قبل حارث رؤف کی جانب سے پوچھا گیا کہ میڈیا باہر موجود ہے یا چلا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...