Home sticky post 3 کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے

Share
Share

عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے۔امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ نےتازہ ترین بلینیئرز انڈیکس میں رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ1.4 ارب امریکی ڈالرز لگایا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 3 کھرب 93 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

40سالہ فٹبالر کی مالی کامیابی کا یہ سفر اس وقت مزید تیز ہوا جب انہوں نے جون میں سعودی کلب ’النصر‘کے ساتھ400ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا نیا معاہدہ سائن کیا۔2023 میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے سعودی کلب النصر منتقلی نے رونالڈو کو فٹبال کی تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی بنایا۔ان کا یہ سالانہ معاہدہ 177 ملین پاؤنڈز مالیت کا تھا۔

رونالڈو اب ان چند کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو کھیل کی دنیا میں ارب پتی بنے ہیں، جن میں مائیکل جارڈن، میجک جانسن، لیبرون جیمز، گالفر ٹائیگر ووڈز اور ٹینس اسٹار راجر فیڈرر جیسے نام شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...