Home Uncategorized مگرمچھوں نے اپنے ہی مالک کا شکار کر کے بھوک مٹا لی

مگرمچھوں نے اپنے ہی مالک کا شکار کر کے بھوک مٹا لی

Share
Share

شمالی کمبوڈیا: مگرمچھوں نے اپنے ہی 72 سالہ مالک کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اُسے اپنا شکار بنا لیا، جو مگرمچھ فارمرز ایسوسی ایشن کا صدر بھی تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تقریباً 40 مگرمچھوں نے بزرگ شخص کو اُس وقت اپنا شکار بنایا جب وہ اُس احاطے میں چلا گیا تھا جہاں مگرمچھ موجود تھے، مذکورہ واقعہ سیم ریپ شہر کے قریب پیش آیا۔

واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام Luan Nam ہے جو انڈے دینے والے ایک مگرمچھ کے پنجرے کے قریب پہنچا جہاں اُس نے مگرمچھ کو پنجرے سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق جب لوان نامی شخص نے مگرمچھ کے منہ پر چھڑی ماری تو اُس نے چھڑی سمیت 72 سالہ شخص کو بھی ساتھ اپنی جانب کھینچ لیا۔

اسی دوران ہی دیگر مگرمچھ بھی نہتے شخص پر حملہ آور ہوگئے جب تک اس کی موت نہ ہوگئی، مقتول کے جسم پر کاٹنے کے نشانات تھے اور اس کا ایک بازو غائب تھا۔

یاد رہے کہ 2019 میں اسی علاقے کے ایک ایسے ہی فارم میں ایک دو سالہ بچی کو مگرمچھوں نے مار کر کھا لیا تھا تاہم جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں جانوروں کو ان کے انڈے اور گوشت کے لئے پالا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...