Home Uncategorized سائبر ماہرین کا 20 کروڑ ایکس صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کاانکشاف

سائبر ماہرین کا 20 کروڑ ایکس صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کاانکشاف

Share
Share

نیویارک:سائبر ماہرین نے ایک انتہائی بڑے ڈیٹا لیک کی نشاندہی کی ہے جو 20 کروڑ ایکس صارفین کے 9.4 جی بی ڈیٹا پر مشتمل ہے۔سائبر مجرمان اس ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ای میلز اور ان سے جڑے سسٹم کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کے متعلق خبریں اور تجزیے شائع کرنے والے ادارے سائبر پریس کے محققین کے مطابق یہ لیک حالیہ وقتوں میں ہونے والے بڑے ڈیٹا لیکس میں سے ایک ہے جو صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کے متعلق اہم سوالات اٹھاتا ہے۔

لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے ای میل ایڈریس، نام اور ایکس اکاوٴنٹ کی تفصیلات شامل ہیں جو صارفین کو فشنگ حملوں، شناخت کے چرائے جانے (انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی شناختی معلومات کا استعمال کیا جانا) اور سوشل انجینئرنگ اسکیم کا آسان ہدف بنا سکتی ہیں۔سائبر مجرمان اس ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ای میلز اور ان سے جڑے سسٹم کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔

یہ ڈیٹا لیک سب سے پہلے معروف ہیکنگ فورم پر رپورٹ ہوا۔ ’مشوپا‘ نامی ایک صارف نے 7 جولائی 2024 کو اس وسیع ڈیٹا بیس کو جاری کرنے کے لیے نیا اکاوٴنٹ بنایا۔

یہ ڈیٹا 10 فائلوں پر مشتمل ہے اور ہر فائل میں 1 جی بی کا ڈیٹا ہے جس کو کوئی بھی ڈاوٴن لوڈ کر سکتا ہے۔ڈیٹا لیک کے متعلق ادارے نے ایکس سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم، کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...