Home سیاست ای بائیکس کی فراہمی کا آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب کا دوسرا فیز بھی شروع کرنے کا اعلان

ای بائیکس کی فراہمی کا آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب کا دوسرا فیز بھی شروع کرنے کا اعلان

Share
Share

لاہور: پنجاب حکومت نے طلبہ میں ای بائیکس کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ میں ای بائیکس کی فراہمی کیلئے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مریم نواز نے طلبہ میں ای بائیکس چابیاں تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ سے بائیکس دینے کا وعدہ کیا تھا، آج طلبہ کو چابیاں دیتے ہوئے بہت خوشی ہوئی، طلبہ کو سہولت کے لیے ای بائیکس دینے کا وعدہ پورا کر دیا، بائیکس دینے پر مجھ سے زیادہ نوازشریف خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ وزیر سمیت سب کو شاباش دیتی ہوں، میرے وژن پر 4 ماہ کے اندر عملدرآمد کرایا گیا، چاہتی ہوں پنجاب ای ٹرانسپورٹ کی طرف جائے، ای بائیک سکیم میں ڈاؤن پیمنٹ کی آدھی رقم حکومت پنجاب دے گی، ای بائیکس تمام اضلاع کے طلبہ میں تقسیم کی جائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ای بائیک سکیم کا آغاز ہے، جلد دوسرا فیز بھی شروع ہوگا، غریب اور نادار طلبہ کو تعلیم کی سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، پنجاب میں پٹرول بائیکس کو آہستہ آہستہ ختم کر کے ای بائیکس کی طرف جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای بائیکس کے لیے چارجنگ پوائنٹس بھی یقینی بنائیں گے، پنجاب ترقی سمیت ہرچیزمیں لیڈ کرے گا، چاہتی ہوں باقی صوبے بھی پنجاب کی تقلید کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ کے لیے مزید سکیمیں لا رہے ہیں، ماحول دوست بسیں بھی خریدنے جا رہے ہیں، باربار کہتی ہوں موٹربائیکس کو تیز نہیں آہستہ چلانا ہے، ہیلمٹ کے بغیر بائیک نہیں چلانی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...