Home highlight ڈی چوک احتجاج کیس، گرفتار پی ٹی آئی کے 153 کارکنوں کی ضمانتیں منظور ، 24 کی مسترد

ڈی چوک احتجاج کیس، گرفتار پی ٹی آئی کے 153 کارکنوں کی ضمانتیں منظور ، 24 کی مسترد

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 153 کارکنوں کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کی مسترد کر دیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔اے ٹی سی نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج کر دی، تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج کی گئیں۔
تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور جبکہ 1 کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی، اس کے علاوہ تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔
تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی گئی، تھانہ سیکرٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں،تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور جبکہ 3 ملزمان کو ضمانت نہ مل سکی، تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 1 ملزم کی ضمانت منظور ہوئی۔

Share
Related Articles

رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر

اسلام آباد:رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے...

مسجد الحرام میں نکاح،کبریٰ خان نے خوبصورت جواب سے ناقدین کو خاموش کروادیا

مسجد الحرام میں نکاح کرنے پر کبریٰ خان اور گوہر رشید کو...

چیمپئنز ٹرافی،بنگلادیش کی جانب سے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش کی...