Home نیوز پاکستان خیبر میں فورسز کے آپریشن میں داعش کا کمانڈر سورت گل ہلاک

خیبر میں فورسز کے آپریشن میں داعش کا کمانڈر سورت گل ہلاک

Share
Share

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد داعش کے دہشت گرد کمانڈر سورت گل عرف سیف اللہ کو ہلاک کردیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سورت گل بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...