Home سیاست فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

Share
Share

اسلام آباد: بغاوت پر اْکسانے کے کیس میں اہم پیشرفت ، سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔عدالت نے کہا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے کے خلاف فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔

فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوگئے ، عدالت نے فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے مقدمے کی نقول بھی فواد چوہدری کو فراہم کردی ہیں۔

خیال رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...