Home سیاست ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی،مریم نواز

ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی،مریم نواز

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس بھی نواز شریف اور شہبازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے۔ والدین نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا، ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی۔

لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں۔

تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں شرکت کرکے جتنی آپ کے گھر والوں کو خوشی ہورہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے بھی ہورہی ہے، 800 کامیاب بچے میرے سامنے کھڑے ہیں جن میں خواتین بھی ہیں ،کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آوٴٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں،آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں، یہ وردی نہیں وہ قومی خدمت ہے جو کم بیٹوں اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں70 خواتین بھی شامل ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اپنی طرف سے کیش انعامات بھی بھجواوٴں گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا، ملک کی خدمت کیلئے وقف کیا، ایلیٹ فورس کی بچیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنے فرائض انجام دیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو شہید ہونے کیلئے میدان میں اتار دیتے ہیں، وہ کیا جذبہ ہوتا ہوگا کہ نوجوان خود کو شہادت کیلئے میدان میں اتارتا ہے، ایلیٹ فورس کے 85افسران جام شہادت نوش کرچکے ہیں، تمام فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، قرآن کہتاہے کہ شہید زندہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مثبت تبدیلیاں لارہے ہیں ، آئی جی پنجاب کو یقین دلاتی ہوں وسائل میں کمی نہیں آئے گی، جو بجٹ آئی جی پنجاب کو چاہیے ہوگا ، پنجاب گورنمنٹ فراہم کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے آئی جی پنجاب کو 8جدید ترین تھرمل ایمیجنگ والے کیمرے لے کر دیئے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے ہوئے دھبے ہم دھوئیں گے، وہ وقت دور نہیں جب لوگ گھروں میں سکون کی نیند سوئیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...