Home نیوز پاکستان کرنٹ لگنے سے اموات، ڈسکوز قصوروار نکلیں،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں جرمانہ

کرنٹ لگنے سے اموات، ڈسکوز قصوروار نکلیں،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں جرمانہ

Share
Share

لاہور: بجلی کے کرنٹ سے ہونے والی اموات پر ڈسکوز قصوروار نکلیں، نیپرا نے بجلی کی چار تقسیم کار کمپنیوں کو 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں لیسکو، پیسکو، فیسکو اور سیپکو کے علاقوں میں 70 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 46 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازم تھے جبکہ 24 شہری کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار بیٹھے۔

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے جواب کو مسترد کر دیا، کمپنیوں کو متاثرہ خاندانوں کو 40 لاکھ روپے ادا کرنے اور ہر خاندان کو ایک نوکری دینے کا حکم دے دیا۔

نیپرا نے لیسکو کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا، لیسکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

پیسکو کو 6 کروڑ 20 لاکھ جرمانہ کیا گیا ، گزشتہ سال پیسکو کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے سب سے زیادہ 41 اموات ہوئیں۔
نیپرا نے سیپکو کو ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیا، سیپکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 9 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔

فیسکو کو نیپرا نے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیا، فیسکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانہ 15 دن کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...