Home کھیل غیر ملکی لیگز کیلئے کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ

غیر ملکی لیگز کیلئے کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ

Share
Share

ٹی20 لیگز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے پلئیرز کی جانب سے بورڈ سے انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کے این و سی میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم بورڈ نے جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو صاف انکار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع نہ کیے پر کئی کرکٹرز ناراض ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے جو کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں انہیں بھی واپس بلالیا گیا ہے۔

ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ جن کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے ہے، بیرون ملک لیگز میں اس وقت تک آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں، کچھ کھلاڑیوں کو 13 فروری تک این او سی دیا گیا ہے۔

کھلاڑی نے مؤقف اپنایا کہ ایک کھلاڑی کو 16 فروری تک این او سی ملا ہوا ہے، پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے، جو کھلاڑی قومی ٹیموں میں شامل نہیں انہیں کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...