Home نیوز پاکستان شہری کے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کی اہلیہ اور سوتیلا بیٹا ہی قاتل نکلے

شہری کے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کی اہلیہ اور سوتیلا بیٹا ہی قاتل نکلے

Share
Share

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں 2 ہفتےقبل شہری کے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کی اہلیہ اور سوتیلا بیٹا ہی قاتل نکلے۔

گھریلو رنجش پر بیٹے کے ساتھ مل کر خاوندکو فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول محمود الحسن نے شازیہ پروین سے دوسری شادی کر رکھی تھی ۔ ساگر علی شازیہ پروین کے سابقہ شوہر سے بیٹا تھا۔

شازیہ پروین اور اسکے بیٹے ساگر علی نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے محمود الحسن کو منصوبہ بندی سے قتل کیا اور جھوٹی کہانی گھڑ کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے واردات کو اندھے قتل کا رنگ دیا۔

انہیں شامل تفتیش کیا گیا تو مقتول کی اہلیہ شازیہ اور سوتیلا بیٹا ساگر علی قاتل نکلے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے موثر تفتیش پر گوجرخان پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا ملزم کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...