Home سیاست پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوٴں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوٴں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماوٴں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے یہ حکم نامہ پی ٹی آئی جلسے پر درج مقدمات میں گرفتار ارکان اسمبلی کی درخواستوں پر جاری کیا گیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نے فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرنے سے برا تاثر جائے گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ کیا برا تاثر جائے گا؟ میں واضح آبزرویشن دے چکا ہوں، اگر ہم کوئی آرڈر کرتے ہیں تو ملزم جوڈیشل ہو جائیں گے؟ جسمانی ریمانڈ کا یہ آرڈر برقرار تو نہیں رہ سکتا لیکن اگر ہو گیا تو کیا ہو گا؟

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کو زیادہ لمبا جسمانی ریمانڈ نہیں دینا چاہیے، ٹرائل عدالت نے اپنے آرڈر میں ریمانڈ کی کوئی وجوہات بھی نہیں لکھیں۔

چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ آپ اس جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کا کیسے دفاع کریں گے؟ اس پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز پڑھ کر سنائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ جج نے کہا کہ کل جمعہ ہے اور جمعہ کو دو رکنی بنچ نہیں ہوتا، کل صبح دس بجے یہ دو رکنی خصوصی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...