Home سیاست اعجاز چوہدری کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اعجاز چوہدری کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

غزہ کی صورتحال پر بلائے گئے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

اعجاز چوہدری کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دی ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہوا، لہٰذا سینیٹ اجلاس کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

اس پر عدالت نے کہا کہ یہ تو سینیٹ کی صوابدید ہے جس بھی ممبر کو بلائیں، یہ ایوان بالا کا اندرونی معاملہ ہے، لہٰذا عدالت اس میں کوئی ہدایت نہیں دے سکتی، بلانے کی ہدایت دی تو کل کسی بھی ممبر کو نہ بلانے کی ہدایت بھی دینا ہوگی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، شرکت کی اجازت ہونی چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے سپیکر نے پروڈکشن جاری کیے تھے، اسی لئے چیئرمین سینیٹ کو ہدایات دی جائیں کہ وہ پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

جسٹس محسن اختر نے استفسار کیا کہ کیا عدالت چیئرمین سینیٹ کو ہدایات دے سکتی ہے؟ درخواست گزار سینیٹ کا ممبر ہے سینیٹ نے بلانا ہے کورٹ نے نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل درخواست گزار کے مختلف قوانین اور عدالتی فیصلوں کے حوالوں کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...