Home سیاست پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔الیکشن کمیشن کے رکن کے پی نے کہا کہ آئین میں ہے قانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات نتائج کالعدم کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

پی ٹی ا?ئی وکیل علی ظفر نے تمام درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں پارٹی پر چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ کیسے انتخابات کرانا چاہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق جو پارٹی کے ممبر نہیں وہ پارٹی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتے، انتخابی نشان نہ دینے کے سنگین نتائج ہیں سیاسی جماعت کے رجسٹریشن پر سوال ہے۔

الیکشن کمیشن کے رکن کے پی نے کہا کہ آئین میں ہے قانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے الیکشن کمیشن کی نگرانی میں قانون کے مطابق دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کرانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ا?ئی وکیل نے آئین میں بتانا ہے کہ پروسیجر کیا ہونا چاہیے۔

دوسرے درخواستگزار کے وکیل نے بھی انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کردوبارہ کرانے کی استدعا کی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...