Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاوٴنڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فیس بک ، ٹوئٹر، یوٹیوب کے اسکرین شاٹ موجود ہیں میڈیا کو ٹرائل میں رسائی دی جا رہی ہے۔

بانی تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیے کہ جیل ٹرائل سے متعلق عدالت کا کوئی آرڈر موجود نہیں ہے، نوٹیفیکیشن تب جاری ہوا جب ریفرنسز موجود ہی نہیں تھے، بدنیتی واضح ہے کہ ریفرنس تھا ہی نہیں اور ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہو۔

انہوں نے کہاکہ جج صاحب اپنا سارا کام چھوڑ کر صرف ان کیسز میں ٹرائل کیلئے جیل میں بیٹھے ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ جیل ٹرائل نہیں ہوسکتا ، لیکن پیرامیٹرز پر عمل کرنا ضروری ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...