Home سیاست ممکنہ آئینی ترمیم کا مسودہ عام کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

ممکنہ آئینی ترمیم کا مسودہ عام کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممکنہ آئینی ترمیم کا مسودہ عام کرنے اور عوامی رائے لینے کا حکم دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اپنے وکیل میاں سمیع الدین احمد کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں بھی یہ معاملہ زیر التوا ہے، بل پیش کرنے کا پورا طریقہ کار بھی موجود ہے۔

وکیل درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ میں قانون سازی سے پہلے کی بات کر رہا ہوں، آئینی ترامیم کے ذریعے آئین میں بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ اخبارات کی کلپنگ کی بات کر رہے ہیں ابھی تک کچھ معلوم نہیں، اخبارات میں تو آئینی بنچ کی بات بھی آ رہی ہے، اگر آپ نیوز کلپنگ پر ہی جا رہے ہیں تو اس کے مطابق تو مشاورت جاری ہے، دس دن پہلے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا پھر پتہ چلا فیک ہے یہ ہمارے ہاں ہی ہوتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ میں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ ہوا ہے اور پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس کر دیئے ہیں، اگر مختلف ہائیکورٹس میں معاملہ ہے تو آپ سپریم کورٹ جا کر اکٹھے جمع کرا سکتے ہیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...