Home سیاست شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ پولیس کی جانب سے وکیل طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پر کریمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟ جس پر پولیس کے وکیل نے جواب دیا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں، جن کے پاس کھانا پینا نہیں ہوتا انہوں نے تو بیرون ملک نہیں جانا ہوتا، شیریں مزاری کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے۔

پولیس کے وکیل نے مزید کہا کہ ان لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہوتا جن کی ٹریول ہسٹری نہ ہو یا کھانے پینے کی کمی ہو، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...