اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور گورنر سندھ تعیناتی پر انہیں مبارک باد دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے۔