Home sticky post 3 پنجاب میں عید میلاد النبی ؐمذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کا فیصلہ

پنجاب میں عید میلاد النبی ؐمذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور:پنجاب میں عید میلاد النبی ؐمذہبی جوش و خروش اور عقیدت سے منانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی طور پر منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو عید میلاد النبیؐ کی خوشیوں میں شریک کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے سیلاب متاثرین میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں ، عید میلاد النبی ؐ کی خوشیوں میں ضرورشریک کیا جائے۔

عیدمیلاد النبی ؐکی مناسبت سے جمعہ کے روزسکول اسمبلی میں سرور کائنات کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔ یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں میں محافل میلاد میں خصوصی طور پر ملک و قوم کی سلامتی سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔

تمام جیلوں میں عید میلاد النبی ؐپر قیدیوں میں خصوصی طورمٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید میلاد النبی ؐپر سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ اور چراغ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Share
Related Articles

آپریشن غضب للحق: پکتیکا میں شاہین بیس کا امیونیشن ڈپو مکمل تباہ

اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج...

طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر لانے پر عمر بٹ کی رجب بٹ پر شدید تنقید

اسلام آباد:معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے رجب بٹ...

سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

ریاض :سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی...