Home نیوز پاکستان کرونا وباء کے دوران شہید ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ

کرونا وباء کے دوران شہید ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرونا وباء کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے شہید ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8، آزاد جموں و کشمیر سے 4 اور گلگت اور اسلام آباد سے ایک ڈاکٹر کو کرونا وباء کے دوران محنت و لگن سے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دیا جائے گا۔

پاکستان بھر سے 59 نرسوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی کرونا وباء کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمات اور لوگوں کی جان بچانے پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) سے نوازا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نیملک بھر سے ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کرونا وباء کے دوران خدمات کا اعتراف اور انہیں خراجِ تحسین کیا۔وزیراعظم کاکہناہے کہ ملک کے ان بیٹوں اور بیٹیوں نے زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس جان لیوا وباء سے جامِ شہادت نوش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ان فرض شناس ڈاکترز اور فرانت لائن ہیلتھ ورکرز کی مقروض رہے گی.ان ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے اہلِ خانہ قوم کا فخر ہیں۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...