Home Uncategorized اسرائیلی کابینہ کے اجلاس خفیہ مقامات پر کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی کابینہ کے اجلاس خفیہ مقامات پر کرنے کا فیصلہ

Share
Share

تل ابیب:اسرائیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کابینہ اجلاس کو وزیراعظم دفتر اور فوجی ہیڈ کوارٹر کے بجائے کسی اور جگہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوابی کارروائی کی دھمکیوں پر وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کابینہ اجلاس وزیرِاعظم کے دفتر یا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا ’کان‘ پبلک براڈ کاسٹر کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں اور علامتی حکومتی مقامات پر حملوں کی کوششوں کی وجہ سے میٹنگز کو منتقل کیا جا رہا ہے اور اب یہ کسی مقررہ جگہ پر منعقد نہیں ہوں گے۔

اسرائیل کے ایک اور مقامی میڈیا والہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...