Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر تحقیقات کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر تحقیقات کا فیصلہ

Share
Share

 

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی، سائبر کرائم وِنگ کی ٹیم عمران خان سے تحقیقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیشی و تکنیکی افسران پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات کرے گی، عمران خان سے یہ تحقیقات ان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کرنے پر کی جا رہی ہے، انتہائی متنازع پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...