Home sticky post 4 بجلی بلوں میں سےصوبائی “الیکٹریسٹی ڈیوٹی” ختم کرنے کا فیصلہ،وزیرِ توانائی نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دئیے

بجلی بلوں میں سےصوبائی “الیکٹریسٹی ڈیوٹی” ختم کرنے کا فیصلہ،وزیرِ توانائی نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دئیے

Share
Share

اسلام آباد: بجلی بلوں میں سےصوبائی “الیکٹریسٹی ڈیوٹی” ختم کرنے کا فیصلہ،،وزیرِ توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے۔جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی “الیکٹریسٹی ڈیوٹی” کی وصولی بند ہو گی۔
وزیرِ توانائی اویس لغاری کاکہناہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔
خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے ہیں ۔ خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ROE کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا ذکر کیاگیاہے ۔
وفاقی وزیر تونائی کاکہناہے کہ بل صرف بجلی کے اصل خرچ کو ظاہر کریں، یہی ہمارا ہدف ہے،صوبے متبادل ذرائع سے ڈیوٹی وصولی کے طریقے تجویز کریں، صارفین صرف بجلی کی قیمت ادا کریں، اضافی چارجز کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...