Home نیوز پاکستان پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے ٹریکٹروں کی تیاری کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے ٹریکٹروں کی تیاری کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے میں بیلاروس کے تعاون سے مقامی سطح پر ٹریکٹروں کی تیاری کے لیے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا اور بیلاروس نے الیکٹرک بس پروجیکٹ میں بھی معاونت کی پیش کش کردی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی، اس دوران بیلاروس کے ٹریڈ قونصلر الیا قانہ پلیو بھی موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کے دوران بیلاروس کی جانب سے پنجاب میں الیکٹرک بس پروجیکٹ میں بھی معاونت کی پیش کش کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال، زراعت، تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں، بیلا روس کے ساتھ زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زرعی مشینری خصوصاً ٹریکٹرز کی تیاری میں بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔

بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے کہا کہ ٹریڈ کے لیے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور خطے کے لیےخوش آئند ہو گا۔

اس موقع پر بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے باہمی تجارت کے فروغ کا روڈ میپ طے کرنے کے لیے وزیر زراعت، وزیر ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور صدر بینک آف پنجاب سے بھی ملاقات کی۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد کلائمیٹ...

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...