Home سیاست وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی مزید فعال

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی مزید فعال

Share
Share

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ، ہراسانی اور افواہیں پھیلانےوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی مزید فعال کردی گئی ہے۔

نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائی اور ڈیجیٹل رائٹس کے تحفظ کا آغاز کردیاگیا، ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔

قانون کے مطابق سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15سال تک سزا اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکے گا، نیشنل این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی ہے۔

این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کاروائی کے لیے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز بھی ہے۔

خیال رہے کہ نگراں حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنے کی منظوری دی تھی اور ایف آئی اے کے متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات سرانجام دیں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...