Home نیوز پاکستان عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ، پاکستانی مارکیٹ میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ، پاکستانی مارکیٹ میں اضافہ

Share
Share

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2304 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 609 روپے پر پہنچ گئی۔ تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...