Home سیاست بنگلا دیش سے شکست،بانی تحریک انصاف نے محسن نقوی کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا

بنگلا دیش سے شکست،بانی تحریک انصاف نے محسن نقوی کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا

Share
Share

راولپنڈی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی کرکٹ سے متعلق انتظامی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا۔

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی سی بی) عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بنگلا دیش سے قومی ٹیم کی شکست کا ملبہ چیئرمین پی سی بی پر ڈالتے ہوئے ان پر بدانتظامی اور ناقص سربراہی کا الزام عائد کیا ہے۔

سابق کپتان نے اپنے بیان میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کا بھی ذکر کیا اور ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلی دفعہ ورلڈ کپ کی چار سرفہرست ٹیموں یا ٹی20 کی بڑی 8 ٹیموں میں جگہ نہیں بنا پائے اور اب ہمیں بنگلا دیش سے شرم ناک شکست ہوئی جو ناکامیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔

بانی تحریک انصاف نے کہا کہ صرف ڈھائی سال قبل اسی ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا، ان ڈھائی برسوں میں ایسا کیا ہوا کہ ہم بنگلا دیش سے 10 وکٹوں سے ہار گئے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ شکست کے بعد قومی ٹیم کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے اور میزبان ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔

قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں شکستوں کا سلسلہ دراز ہوگیا ہے اور فروری 2021 میں جنوبی افریقہ سے جیت کے بعد ٹیم کو اس دائرے سے نکلنے کے لیے موقعے کی تلاش ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کو گزشتہ برسوں میں آسٹریلیا، انگلینڈ سے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ڈرا ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...