Home سیاست آئرلینڈ سے پہلے ٹی20 میچ میں شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے

آئرلینڈ سے پہلے ٹی20 میچ میں شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے

Share
Share

لاہور:آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی دو روزہ دورے پر ڈبلن پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فوری آئرلینڈ پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی نے کوچ اظہر محمود اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی جس میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی پرفارمنس پر گفتگو کی گئی۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران محسن نقوی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ کے کرکٹ حکام سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مینز، ویمن اور جونیئر ٹیموں کے درمیان میچز کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی محسن نقوی کے ہمراہ آئرلینڈ پہنچے ہیں اور انہوں نے سکواڈ کو جوائن کر لیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈ کپ میں بھی آئرلینڈ پاکستان کے ہی گروپ میں ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...