Home sticky post 2 یومِ دفاع و شہداء جنوبی وزیرستان میں عقیدت، احترام اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا

یومِ دفاع و شہداء جنوبی وزیرستان میں عقیدت، احترام اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا

Share
Share

جنوبی وزیرستان: 6 ستمبر 2025 کو یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر جنوبی وزیرستان میں مختلف علاقوں میں پُرجوش تقریبات منعقد ہوئیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

شوال، دوسلی، وانا، چغمالئی، جنڈولہ، منزئی، آسمان منزہ، شکئی اور کیڈٹ کالج سپنکئی میں شہداء کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

دن کا آغاز نمازِ شکرانہ سے کیا گیا جس میں مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

عوام نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کے دفاع پر فخر کا اظہار کیا۔ نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں نے قومی پرچم تھامے، “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور ملک سے محبت کا عملی ثبوت دیا۔

تقریبات کے دوران پاک فوج اور عوام کے درمیان لازوال رشتے اور باہمی اعتماد کا جذبہ نمایاں طور پر نظر آیا، جو ملکی سلامتی اور یکجہتی کی علامت ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...