Home نیوز پاکستان پی آئی اے کے طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کا لوگو پینٹ کرادیا گیا

پی آئی اے کے طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کا لوگو پینٹ کرادیا گیا

Share
Share

 

کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے )نے فضائی بیڑے میں شامل اہم طیاروں پردفاعی نمائش آئیڈیاز کا لوگو پینٹ کروادیا،اسلحے کی نمائش آئیڈیاز کا 12 واں ایڈیشن 19 تا22 نومبر کے درمیان ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد ہوگا۔

 

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے فضائی بیڑے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فضائی آپریشن کے حامل بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 کے 4 جہازوں کی باڈی پر لوگو پینٹ کروا دیے۔ نیرو باڈی اور وائیڈ باڈی طیارے ملکی و بین الاقوامی فضائی روٹس پر استعمال کیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ 12 ویں آئیڈیاز 2024، اسلحے کی نمائش 19 تا22 نومبر کے دوران ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد ہوگی،اس نمائش میں دنیا بھر سے 45 سے زائد ممالک اپنے سامان حرب اور مندوبین و مبصرین کے ہمراہ شریک ہوتے ہیں، کئی ممالک کے فوجی سربراہان بھی دفاعی نمائش میں خصوصی طور پر شریک ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...