Home sticky post 2 بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر، مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت

بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر، مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت

Share
Share

نئی دہلی:بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر کو مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ دی ایشین ایج میں شائع ایک مضمون کے مطابق، مودی سرکار نے پہلگام حملے کو جواز بنا کر بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا۔ دی ایشین ایج کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو امید تھی کہ پہلگام حملہ اور آپریشن سندور آر ایس ایس کو رام کر لیں گے۔

دی ایشین ایج کے مطابق، مودی سرکار دہشتگردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی تھی، لیکن بدترین ناکامی کے بعد اب وہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہاء کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی "ترنگا یاترا” ریلیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار آپریشن سندور کی تفصیلات چھپا کر محض ووٹ بٹورنے کے لیے سرگرم ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی سرکار کو خصوصی اجلاس بلا کر آپریشن سندور اور پہلگام حملے کی تفصیلات سامنے لانی چاہیے۔ کانگریس رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی محض آپریشن سندور کو بہار انتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ پہلگام حملے کا وقت اور آپریشن سندور کا اعلان سب کچھ ووٹ بینک کے لیے پلان کیا گیا تھا۔ دفاعی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آپریشن سندور کا نام استعمال کر کے مودی سرکار نے ملک کی سیکیورٹی کو ووٹرز کی نفسیات سے جوڑ دیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...