Home sticky post 3 وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی،ترک صدر

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی،ترک صدر

Share
Share

استنبول :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو قائم رکھے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس “ پر بیان میں ترک صد رنے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ معیشت، تجارت اور سلامتی پر بات ہوئی۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو قائم رکھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...