Home سیاست گورنر خیبرپختونخواکا علی امین گنڈاپورسے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

گورنر خیبرپختونخواکا علی امین گنڈاپورسے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

Share
Share

پشاور: گورنر خیبرپختونخوانے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورسے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔فیصل کریم کنڈی کاکہناہے کہ آج دو تہائی والا وزیراعلی اسمبلی جانے سے کترا رہا ہے، وہ صوبائی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، مطالبہ کروں گا کہ آپ اعتماد کا ووٹ لے لیں تاکہ پتہ چل جائے کہ آپ کی اکثریت ہے یا نہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ مشیر اور معاونین خصوصی کی سمری پر پاوٴں رکھوں، بتایا جائے کہ وزیر اور مشیر کیوں بدلے جارہے ہیں، اگر وہ کرپٹ ہیں، نااہل ہیں، تو انہیں سزا کیوں نہیں دی جا رہی؟

گورنر فیصل کنڈی نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ تو کہتے تھے کہ گورنر و سی ایم ہاوٴس میں یونیورسٹیز بنائیں گے، یہ لوگ تو اب الٹا یونیورسٹیاں بیچنے لگے ہیں، لیکن جب تک میں بیٹھا ہوں تو یونیورسٹیاں نہیں بیچ سکتے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کو اختیار ہے کہ کہاں رقم لگائیں، یہ ضم اضلاع کے فنڈز کہیں اور لگا رہے ہیں، کابینہ اجلاس اسلام آباد میں بلاکر خرچے کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دو تہائی والا وزیراعلی اسمبلی جانے سے کترا رہا ہے، وہ صوبائی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، مطالبہ کروں گا کہ آپ اعتماد کا ووٹ لے لیں تاکہ پتہ چل جائے کہ آپ کی اکثریت ہے یا نہیں ، ایسا نہ ہو کہ کل عدم اعتماد کی تحریک آجائے یا آپ کو سرکاری طور پر اعتماد کے ووٹ کے لیے کہا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے سیاسی مسیحا مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ جاتے ہیں، وزیراعلی سویا ہواہے اسے پتا ہی نہیں کہ امن وامان کی کیا صورتحال ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...