Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باعث آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 5 سو ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے

ایف بی آر ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی، شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 5 سو ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے جبکہ 60 ارب روپے کے ایف بی آر انفورسمنٹ کیلئے آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین ایف بی آر سے پرفارمنس رپورٹ طلب کر لی۔

ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر 4 بورڈ ممبران سمیت 18 افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، میر بادشاہ کو ان لینڈ ریونیو آپریشنز، طارق ارباب کو ممبر لیگل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق سرور کو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز بنایا گیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میربادشاہ خان کو ہٹانے کی تیاری راشد محمود لنگڑیال کی تعیناتی کے وقت کی گئی تھی، حامد عتیق سرور کی جگہ پر نجیب احمد میمن کو ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی تعینات کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...

محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک امریکہ تعلقات پر اہم ملاقات اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ Mohsin...

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پر اداروں کی تعریف ہونی چاہیے، شرجیل میمن

شرجیل میمن کی پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر Sharjeel Inam Memon...