Home سیاست پاکستان میں جمہوریت ہار گئی، ہمیں خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہوئے شرم آتی ہے،اسد قیصر

پاکستان میں جمہوریت ہار گئی، ہمیں خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہوئے شرم آتی ہے،اسد قیصر

Share
Share

اسلام آباد:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہار گئی، ہمیں خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ چوہدری مختار علی اور مبارک زیب پی ٹی ائی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں، جو حکومت کو ووٹ دے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوچھیں، جو 5 ووٹ ملے ہیں کیا وہ خریدے ہیں؟ جس طرح آئینی ترمیم کی گئی، وہ جمہوریت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عادل بازئی کے پلازے کو توڑا گیا، ہمیں شرم آتی ہے جب ہم خود کو پارلیمنٹرین کہتے ہیں، پاکستان میں جمہوریت ہار گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ فیڈریشن یونٹ ہے، پوچھتا ہوں کہ خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے بغیر کیا سینیٹ مکمل ہے؟

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے خیبر پختونخوا ہاؤس کو جیسے سیل کیا گیا ہے، وہ صوبے کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے، جلسے جلوس ہمارا بنیادی حق ہے، لیکن ہمیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...