Home نیوز پاکستان چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر مظاہرے، احتجاج، مختلف شہروں سے متعدد افراد گرفتار

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر مظاہرے، احتجاج، مختلف شہروں سے متعدد افراد گرفتار

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے کراچی اور لاہور سے 30 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے زمان پارک کے باہر سے 20 افراد کو حراست میں لیا، حراست میں لیے جانے والے افراد کو تھانہ سول لائنز میں منتقل کر دیا گیا۔

زیر حراست افراد چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کر رہے تھے، پولیس کی نفری تاحال زمان پارک کے باہر موجود ہے۔

ادھر پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد کراچی پریس کلب کے باہر بھی کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے بعد پریس کلب کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی، لیڈیز پولیس اہلکار بھی پریس کلب کے باہر موجود ہیں، پولیس نے احتجاج کیلئے آنے والے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...