Home نیوز پاکستان پنجاب بھر میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا،90نئے کیسز رپورٹ

پنجاب بھر میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا،90نئے کیسز رپورٹ

Share
Share

لاہور: پنجاب بھر میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 90 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری ہیلتھ لاہور کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 1190 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں گزشتہ روز 37 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال لاہور میں 433 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں گزشتہ روز 18 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، ڈینگی کے کل 201 مریض رپورٹ ہوئے ۔

سیکرٹری صحت لاہور کے مطابق رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 100 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ، ملتان میں ڈینگی کے کل 156 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 7 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔

گزشتہ روز شیخوپورہ، اٹک، بہاولپور اور خانیوال میں دو دو نئے مریض سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گوجرانولہ ، قصور ،اوکاڑہ ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نارووال، منڈی بہاوالدین، وہاڑی، بھکر، جہلم اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے ۔

سیکرٹری صحت لاہور کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 80 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے ، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 50 مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں ، صوبے کے ہسپتالوں میں 64 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں ۔

سیکرٹری صحت لاہور کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، -ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Share
Related Articles

بریتھ پاکستان کانفرنس: موسمیاتی تبدیلی انسانی بقا کیلئے سنگین خطرہ قرار، مشترکہ حکمت عملی پر زور

Islamabad: دو روزہ “بریتھ پاکستان کانفرنس” میں ماہرین، پالیسی سازوں اور مختلف...

ڈی جی آئی ایس پی آر: پاکستان نے معرکۂ حق میں بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی

Rawalpindi: Ahmed Sharif Chaudhry نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکۂ حق...

فرضی آمدن پر ٹیکس غیر آئینی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7E کالعدم قرار دے دیا

Islamabad: Federal Constitutional Court Pakistan نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی متنازع شق...

گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Gilgit: Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی تمام صوبوں،...